25 اگست 2025 - 15:26
ایران کی جانب سے یمن پر صیہونی فضائی جارحیت کی شدید مذمت

تمام اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں جاری نسل کشی کو روکنے اور غزہ کے عوام پر مسلط قحط کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،  اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یمن کے دارالحکومت صنعاء پر صیہونی حکومت کے فضائی حملوں کی سخت مذمت کی ہے، جن میں شہری انفراسٹرکچر اور بجلی گھر کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان نے اس جارحیت کے نتیجے میں متعدد یمنی شہریوں کی شہادت پر افسوس اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

انہوں نے فلسطینی عوام کی جدوجہد کے ساتھ یمنی عوام کی یکجہتی اور حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں جاری نسل کشی کو روکنے اور غزہ کے عوام پر مسلط قحط کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ اقدام نہ صرف قانونی بلکہ اخلاقی فریضہ بھی ہے، اور توقع ظاہر کی کہ جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کرے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha